کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

 


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کھیلوں کے فروغ کے لئے احسن اقدام اٹھا تے ہوئےپنجاب کے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہو  جس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جس میں کالجز کی مالی خود مختاری کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر عامر سعید راں، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور دیگرحکام کی اجلاس میں شرکت کی۔ 


وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ کالجز میں سپورٹس ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائے گا۔ کھیلو ں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔پرنسپل کی اے سی آرکوکالج میں سپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد سے مشروط کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔یونیورسٹیوں میں فنڈز کے شفاف استعما ل کے لئے اصلاحات کی جائیں گی۔مقامی یونیورسٹیوں سے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ کالجز میں ضروری سہولتو ں کی فراہمی او رعدم دستیاب سہولتوں کی نشاندہی کے لئے آئی ٹی ونگ قائم کیاجائے گا۔


چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر کالجز ہر دورے کے بعد کالجوں میں ضروری سہولتو ں کی فراہمی کی عدم موجودگی پر رپورٹ دیں گے۔ہائر ایجوکیشن میں طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کیاجائے گا۔ کالجز کے تعلیمی سسٹم کو عالمی اداروں کے معیار کے مطابق بنایاجائے گا۔


اشتہار

اشتہار