پیر محل ،ٹریکٹر ٹرالی کی سکول وین کو ٹکر،3طلباء جاں بحق،5 زخمی

پیر محل ،ٹریکٹر ٹرالی کی سکول وین کو ٹکر،3طلباء جاں بحق،5 زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں ٹریکٹر ٹرالی کی اسکول طلبا کے کیری ڈبہ کو ٹکر، حادثے میں تین طالب علم موقع پر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔خوفناک حادثہ پیرمحل میں موٹر وے پل کے قریب پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ کو پیش آنیوالے حادثہ میں  تین بچے جاں بحق  جبکہ5 زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سکول وین ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرانے سے پیش آیا۔ جاں بحق ہونیوالےبچے چک 341 گ ب کے رہائشی تھے،مرنیوالوں میں چار سالہ حسنہ،چار سالہ محمد معیز اور سات سالہ محمد احمد شامل ہیں۔
سکول وین بچوں کو شورکوٹ روڈ سے پیر محل لے کر آرہی تھی،تین زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،سکول وین میں چودہ طلبا سوار تھے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق آٹھ طلبا کو پیر محل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ۔



اشتہار

اشتہار