بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات اور جنگی جنون پر مبنی رویے نے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔ حال ہی میں بھارتی سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات منظر عام پر آئے ہیں، جن پر پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔پاکستان میں اس دوران اپنی کامیابیوں پر جشن منایا جا رہا ہے، مگر سوشل میڈیا پر کئی صارفین بھارت کے جنگی عزائم پر خبردار کر رہے ہیں۔
معروف سوشل میڈیا صارف یوسف سعید نے بھارتی میڈیا کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت، جو کبھی دوستی کا دعوے دار بنتا ہے، اب ایک بار پھر پاکستان پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سرحدی علاقوں میں فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔”یوسف سعید کے مطابق، بھارتی میڈیا کے دعووں کے تحت بھارت نے مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف 12 نئے اہداف بھی مقرر کر لیے ہیں، جن پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف دشمن حرکت میں ہے، وہاں دوسری طرف ہم ریلیوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
مکار دشمن بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری میں مصروف، بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موؤمنٹ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ہم ریلیاں نکالنے میں مصروف
— Yousaf Saeed (@YousafSaeedPTI) May 17, 2025
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر رکھے ہیں جن پر حملہ کیا جا سکتا ہے pic.twitter.com/pFg3CaxGJz
تاہم پاکستانی مسلح افواج بھی صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی کسی بھی خلاف ورزی کا مؤثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔خطے میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر عوام اور اداروں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔