حج 2026: عازمین حج کے لیے طبی عملے کی بھرتی کا آغاز

Hajj 2026: Comienza la contratación de personal médico para los peregrinos del Hajj
حج 2026 میں عازمین حج کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت نے عارضی بنیاد پر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار جاری کیا ہے۔حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز اور فارماسسٹ جبکہ 196 پیرامیڈیکس اسٹاف درکار ہیں۔ امیدوار کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہوں۔ امراض قلب، شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے، اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

حج میڈیکل عملے کے لیے کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک کے پیشہ ور درخواست دے سکتے ہیں۔ کم از کم تین سال سرکاری ملازمت رکھنے والے حاضر سروس ملازمین ہی اہل ہوں گے، جبکہ ریٹائرڈ اہلکار حج میڈیکل مشن کے لیے نااہل ہوں گے۔ درخواستیں 2 دسمبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان لیا جائے گا۔ منتخب افراد کو تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت حج میڈیکل مشن میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہےمنتخب طبی اہلکار حج کے دوران حجاز مقدس میں ڈیوٹی دیں گے، اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی یا ڈسپلن توڑنے کی صورت میں انہیں فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us