کراچی سے ایک اور ملک کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز

Direct flights from Karachi to another country launched
بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن  نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

بنگلادیش کی قومی ایئرلائن بیمان نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔بیمان بنگلادیش ایئرلائن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ ایئرلائن حکام کے مطابق ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ایئرلائن نے براہ راست پروازوں کے لیے سیٹس کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔

 اور بکنگ کھلتے ہی پہلی پرواز کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں مکمل طور پر فروخت ہو گئیں، جو دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت کی مانگ کا واضح ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی سے تجارتی، کاروباری اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا، جبکہ دونوں ملکوں کے عوام کے لیے سفر مزید آسان اور کم وقت میں ممکن ہو سکے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی بحالی سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us