وزیر اعلیٰ پنجاب کا 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن منانے کا اعلان

Punjab Chief Minister announces celebration at Liberty Chowk on February 7
 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن منانے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 7 فروری کو لاہور کے لبرٹی چوک میں جشن منانے کا اعلان کر دیا۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں لاہور اور پنجاب بھر کے شہریوں کو دعوت دی کہ وہ لبرٹی چوک آئیں اور ہمارے ساتھ بسنت کے تہوار میں شرکت کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کے موقع پر مشہور گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئر کیا۔ جسے صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

 مریم نواز کے مطابق یہ جشن پنجاب کی ثقافت اور خوشیوں کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us