ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل

A new system of rain and snowfall has entered the country.
ملک کے مختلف حصوں میں ایک نیا موسمی نظام داخل ہو چکا ہے جس کے باعث کئی شہروں اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند جیسے بلند مقامات پر برفباری شروع ہو گئی ہے۔2 سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں برف بھی پڑنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں، وہاں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔اسی طرح چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اطراف موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ایبٹ آباد اور نواحی علاقوں میں بھی آج سے بارش شروع ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ حکام نے سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید سردی اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us