23 تولہ طلائی زیورات چوری کا ڈراپ سین، گھر میں رنگ روغن کرنے والا گرفتار

23 tola gold jewelry theft case, house painter arrested
تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے  اور مسروقہ 23 تولہ طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

زیر حراست ملزم چند روز قبل شہری کے گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا اور اس نے موقع پا کر طلائی زیورات چرائے اور فرار ہو گیا تھا۔ ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم سے برآمد شدہ طلائی زیورات مالک کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جس پر  شہری نے کم وقت میں ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ زیورات کی برآمدگی پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us