کراچی: جیولری شاپ پر چوری کی واردات، ملزمان شٹر توڑ کر دکان سے تجوری نکال کر فرار

Karachi: Robbery at jewelry shop, suspects break shutters, remove safe from shop and escape
کراچی کے علاقے صدر زیب النساء اسٹریٹ میں واقع جیولری شاپ پر چوری کی واردات پیش آئی جہاں مبینہ طور پر ملزمان شٹر توڑ کر دکان سے تجوری نکال کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جب دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور کٹر کے ذریعے شٹر کاٹنے لگے، اسی دوران چوکیدار موقع پر پہنچا تو ملزمان نے اس پر اسلحہ تان لیا اور مبینہ طور پر اسے ساتھ ملا کر تجوری باہر نکلوائی، تاہم بعد میں اسے رقم دیے بغیر فرار ہو گئے۔


ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید تکنیک استعمال کی جائےایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے 5 بجے پیش آیا، چوکی دار چائے پینے گیا ہوا تھا واپس آیا تو ملزمان کو دیکھا، چوکیدار کے مطابق ملزمان نے کہا کہ ہماری مدد کرو گے تو 50ہزار روپے دیں گے، ملزمان نے چوکیدار کی مدد سے دکان میں موجود تجوری کو باہر نکالا بعدازاں ملزمان بغیر پیسے دیئے تجوری لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں الزام نمبر 288/2026 سنار کی مدعیت میں درج کرلیا  گیاپولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق تجوری میں سونے اور چاندی کے بسکٹ موجود تھے، تجوری میں ملکی و غیر ملکی کل بیس لاکھ روپے اور لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول موجودتھا، مدعی نے تجوری میں موجود سونے اور چاندی کے بسکٹ کی مالیت درج نہیں کرائی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنا پر تفتیش جاری ہے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us