اورکزئی طوفانی بارش کا قہر، درجنوں دکانیں، گاڑیاں اور گھر لمحوں میں پانی کی نذر

Orakzai torrential rain rages, dozens of shops, vehicles and houses submerged in water in a matter of moments

سینٹرل اورکزئی کے مشتی میلہ کے مقام پر ہونے والی طوفانی بارش نے شدید تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں بازار میں طغیانی آ گئی اور سیلابی ریلے نے کئی دکانوں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بارش کے باعث اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا جس نے علاقے میں موجود مارکیٹوں اور رہائشی املاک کو نقصان پہنچایا۔

حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں درجنوں دکانیں اور مارکیٹیں متاثر ہوئیں جبکہ متعدد مکانات بھی پانی میں بہہ گئے۔ اس کے علاوہ کئی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی سیلابی پانی کی نذر ہو گئیں، جس سے مالی نقصان کا تخمینہ بڑھ گیا ہے۔انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

اورکزئی طوفانی بارش کا قہر، درجنوں دکانیں، گاڑیاں اور گھر لمحوں میں پانی کی نذر

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں دوسری جانب کلرکہار کے علاقے سیتھی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر کی چھت منہدم ہو گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 1122 ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور گھر میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us