راولپنڈی: گرین الیکٹرک بس پر پتھراؤ، مقدمہ درج

Rawalpindi: Stone pelting on Green Electric bus, case registered
راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں گرین الیکٹرک بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس نے بس کے روٹ آفیسر شیراز احمد کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ متنِ مقدمہ کے مطابق گرین الیکٹرک بس مریڑھ سے 26 نمبر چونگی کی جانب جا رہی تھی جس میں 100 سے زائد مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔

جب بس پشاور روڈ پر چیرنگ کراس کے قریب پہنچی تو ایک نامعلوم شخص نے بس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں بس کی کنڈیکٹر سائیڈ کا شیشہ ٹوٹ گیا۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us