4 لیٹر میں 2200 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے والی حیران کن کار متعارف

Amazing car that can travel 2200 kilometers on 4 liters introduced
امریکی طلبا نے غیر معمولی کار تیار کر کے سب کو حیران کر دیا جوکہ صرف ایک گیلن پیٹرول میں 2 ہزار 145 میل کا فاصلہ طے کر سکتی ہے ، کار تیار کرنے کا اعزاز امریکی ریاست یوٹاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے طلبا نے حاصل کیا ہے۔ یہ کار جسے ’سپر مائلیج‘ کہا جاتا ہے، انتہائی ہلکی، کمپیکٹ اور ایروڈائنامک ڈیزائن کی حامل ہے۔ اس کا وزن صرف 49 کلوگرام ہے اور یہ کاربن فائبر سے بنی ہے۔

 اس میں محض 30 ملی لیٹر کا ایندھن ٹینک نصب ہے، جو ایک ٹیسٹ ٹیوب سے کچھ بڑا ہے اور صرف 20 میل کے سفر کے بعد دوبارہ بھرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ سپر مائلیج کو سالانہ شیل ایکو-ماراتھون مقابلے کے لیے بنایا گیا ہے، جہاں شرکاء کم سے کم ایندھن استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اس کار میں روایتی گاڑیوں کی تمام جدید سہولیات نکال دی گئی ہیں، حتیٰ کہ ڈرائیور کے قد اور وزن کو بھی محدود کیا گیا ہے۔

 اس میں صرف وہی شخص بیٹھ سکتا ہے جس کا قد 163 سینٹی میٹر (5.4 فٹ) اور وزن 54 کلوگرام (119 پاؤنڈ) تک ہو۔ کار سازوں نے حساب لگایا ہے کہ یوٹاہ سے نیو یارک تک کا سفر صرف ایک گیلن ایندھن سے ممکن ہے۔ تاہم یہ سفر نہایت مشکل ہوگا کیونکہ گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار صرف 37 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس کا ٹینک انتہائی قلیل ہے ہر 20 میل کے بعد ٹینک دوبارہ بھرنا پڑے گا، یہ بات اہم ہے کہ سپر مائلیج کسی تجارتی مقصد کے لیے نہیں بلکہ صرف ایک تجرباتی گاڑی ہے، جو یہ ثابت کرتی ہے کہ مخصوص حالات میں فوسل فیول گاڑیاں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us