کراچی پورٹ: دو ہفتوں میں 58 ہزار کلو گرام کچرا صاف

Karachi Port: 58,000 kilograms of garbage cleared in two weeks
کراچی پورٹ پر ’’صاف بندرگاہ، محفوظ سمندر‘‘ مہم کے تحت دو ہفتوں میں 58 ہزار کلو گرام کچرا صاف کیا گیا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر صاف بندرگاہ، محفوظ سمندر مہم کے تحت کراچی پورٹ پر صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ وزارت بحری امور کے مطابق سمندری آلودگی کے خاتمے اور ماحول دوست بندرگاہوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندری حیات اور ماحول کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

ان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کراچی بندرگاہ سے اٹھاون ہزار کلو گرام کچرا سمندر سے صاف کیا گیا، جب کہ صفائی آپریشن میں 487 اہلکاروں اور 159 کشتیوں نے حصہ لیا۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ جمع کیے گئے کچرے کو ماحولیاتی اصولوں کے مطابق محفوظ انداز میں تلف کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ پلاسٹک ویسٹ سمندری حیات کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے، جس کے تدارک کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صفائی مہم سے کراچی بندرگاہ کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی، صاف، محفوظ اور ماحول دوست بندرگاہیں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us