ڈیم میں سیاحوں کی کشتی اُلٹ گئی، 9 ہلاک، متعدد لاپتہ (ویڈیو)

Tourist boat capsizes in dam, 9 dead, several missing (Video)
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جابل پور میں برگھی ڈیم کے قریب سیاحتی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 تاحال لاپتا ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشتی حادثہ اس وقت رونما ہوا جب 40 سے زائد سیاحوں کو لے جانے والی ایک کشتی اچانک پانی میں ڈوبنے لگی۔ حادثے کے وقت کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جبکہ موسم کی خرابی کے باوجود اسے سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی کے اندر بیٹھے مسافر پہلے معمول کی حالت میں موجود تھے، لیکن اچانک پانی تیزی سے اندر آنا شروع ہوا تو صورتحال افراتفری میں بدل گئی۔زندہ بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ کشتی کا عملہ بار بار صرف بیٹھے رہنے کی ہدایت دیتا رہا جبکہ کسی قسم کی فوری مدد یا حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ریسکیو آپریشن میں بھی تاخیر ہوئی، اطلاع ملنے کے باوجود ابتدائی امدادی ٹیم بروقت روانہ نہ ہو سکی اور انتظامی تاخیر نے صورتحال مزید سنگین بنا دی۔

  مقامی افراد اور ماہی گیر سب سے پہلے امدادی کارروائیوں کے لئے پہنچے اور 15 سے زائد افراد کو بچایا۔حکام کا کہنا ہے کہ 9 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ چار افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، لاپتا ہیں۔ خراب موسم کے باعث رات گئے سرچ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد ریاستی حکومت نے کشتی رانی اور واٹر اسپورٹس کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں جبکہ پورے نظام کا حفاظتی آڈٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us