بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

Young man commits suicide after discovering his wife's illicit affair

بھارت کے شہر حیدرآباد میں 36 سالہ ٹیک ملازم ایس سیتھارام ریڈی نے جھیل میں کود کر خودکشی کر لی جس کی لاش 9 فروری کو ایک جھیل سے برآمد کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سیتھارام کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ بہو کے مبینہ ناجائز تعلقات اور گھریلو تنازعات کے باعث ان کا بیٹا شدید ذہنی دبا کا شکار تھا، بیٹے کی بیوی رینوکا کا ایک کاروباری شخص ایم رمانا ریڈی سے تعلق تھا جس پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے رہتے تھےبھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال جنوری میں سیتھارام کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

 جس کے بعد حالات مزید خراب ہوئے اور متوفی نے بیوی کے گمشدگی ہونے کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔متوفی کے والد کا دعوی ہے کہ ان کے بیٹے کو ایک نامناسب ویڈیو بھی بھیجی گئی تھی جس سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا تھا اور پریشان رہتا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے بیوی اور اس کے مبینہ ساتھی کو 21 اپریل کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اس کے 2 کم عمر بچے بھی ہیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us