حجاج کرام کی پاکستان واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہوگا

Flight operation to return Hajj pilgrims to Pakistan to begin tomorrow
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل 31 مئی کو ہوگاوزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج  پرواز 31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہوگی اور سیالکوٹ پہنچے گی، پہلی حج پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے جویکم جون کو پہنچے گی وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ یکم جون کو 22 پروازوں سے 5237 حجاج وطن پہنچیں گے، حج آپریشن کے پہلے روز  5 پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی۔

کراچی اور لاہور میں 4،4 پروازیں، ملتان اور سیالکوٹ میں 3،3، فیصل آباد  میں 2 اورکوئٹہ ایک پرواز  حجاج کرام کو لے کر  پہنچے گی۔وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ  حج آپریشن کی آخری پرواز  30 جون کو لاہور پہنچے گی، مدینہ منورہ سے حج  آپریشن کی پروازیں 3 جون سے شروع ہوں گی وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 471 پروازوں کے ذریعے 1لاکھ 19 ہزار حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us