کراچی؛ خونخوار کتوں نے قربانی کے جانور کی جان لے لی، ویڈیو سامنے آگئی

Karachi: Bloodthirsty dogs kill sacrificial animal, video emerges
شہر قائد کے خونخوار کتوں نے قربانی کے جانور کی جان لے لی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔کراچی میں ​نیشنل اسٹیڈیم کے قریب خوفناک منظر پیش آیا جہاں خونخوار کتوں نے قربانی کے جانور کی جان لے لی اور سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں قربانی کے لیے لائے گئے دنبے کو آوارہ کتوں کے نرغے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ بے زبان بندھے ہوئے جانور نے مزاحمت بھی کی لیکن کئی کتوں نے پے در پے حملے کر کے دنبے کو لہو لہان کر دیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں خونخوار کتوں کو معصوم جانوروں پر حملہ کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے اور بعد ازاں زخموں سے چور دنبہ دم توڑ گیا۔


خونخوار کتوں کا قربانی کے جانور پر حملے کا ​افسوس ناک واقعہ نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us