دوران پرواز فلائٹ اٹینڈنٹ کی بزرگ مسافر کی مدد کرنے کی ویڈیو وائرل

Video of flight attendant helping elderly passenger during flight goes viral
انڈیگو کی فلائٹ اٹینڈنٹ نے بزرگ مسافر کی مدد کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی کولکتہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو کی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کیبن کریو بزرگ شہری کی ٹوٹی ہوئی عینک گوند اور ٹیپ کی مدد سے جوڑ رہی ہے۔یہ واقعہ انڈیگو کی فلائٹ اٹینڈنٹ مادھوی چیگورو کے ساتھ پیش آیا۔انہوں نے دورانِ سفر اکیلے سفر کرنے والے مسافر کو پریشان دیکھا کیونکہ عینک ٹوٹنے کی وجہ سے انہیں کھانا کھانے اور دیگر ضروری کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔

مادھوی نے مسافر کی بے چینی کو بھانپتے ہوئے خود آگے بڑھ کر مدد کی پیشکش کی تاکہ فلائٹ کے بقیہ وقت میں انہیں آسانی ہو سکے۔فلائٹ اٹینڈنٹ نے بتایا کہ انہیں سب سے پہلے تب اندازہ ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے جب انہوں نے مسافر کو بار بار اپنی عینک درست کرتے ہوئے دیکھا جب انہوں نے جا کر پوچھا تو معلوم ہوا کہ عینک کا فریم ٹوٹ چکا ہے۔ جہاز میں محدود وسائل ہونے کے باوجود انہوں نے ناخن جوڑنے والی گوند اور ٹیپ کا استعمال کیا اور عینک کو عارضی طور پر جوڑ دیا تاکہ لینڈنگ تک مسافر کا کام چل سکے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بڑی مہارت اور توجہ سے عینک ٹھیک کر رہی ہیں اور پھر مسافر کو واپس کرتی ہیں، جس پر مسافر نے گہرے سکون اور شکر گزاری کا اظہار کیا۔ مادھوی نے بتایا کہ مسافر اکیلے سفر کر رہے تھے اس لیے پورے سفر کے دوران عملے نے ان کا خیال رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز سے اترتے وقت مسافر کی جانب سے ملنے والی تعریف اور دعاؤں نے اس تجربے کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ فلائٹ اٹینڈنٹس کا کام صرف معمول کی ڈیوٹی تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ مسافروں کی دیکھ بھال کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us