معروف بھارتی فلم میکر نے دریا میں کود کر خودکشی کر لی

Prominent Indian filmmaker commits suicide by jumping into river
بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینیئر اور معروف فلم پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔85 سالہ فلم پروڈیوسر کی اچانک موت کی خبر نے تامل سینما انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور فلمی شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چنئی میں اس وقت پیش آیا جب کے راجن آدیار پل عبور کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اچانک اپنے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہا، جیسے ہی گاڑی رکی، وہ فوری طور پر باہر نکلے اور آدیار دریا میں چھلانگ لگا دی۔ڈرائیور نے فوری طور پر ریسکیو سروسز کو واقعے کی اطلاع دی جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دریا میں سینیئر پروڈیوسر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

طویل کوششوں کے بعد ریسکیو حکام نے ان کی لاش دریا سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔کے راجن نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں تامل فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور طویل عرصے تک انڈسٹری سے وابستہ رہے۔ فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے چند فلموں کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے، جبکہ وہ تامل فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔

 


حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us