وزیراعظم شہباز شریف کی یومِ عرفہ پر امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا

Prime Minister Shehbaz Sharif prays for peace, unity and prosperity for the Muslim Ummah on the Day of Arafa
وزیراعظم شہباز شریف نے حج 1447 ہجری کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں امتِ مسلمہ اور فریضۂ حج ادا کرنے والے تمام حجاج کرام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حج کا یہ روح پرور اور بابرکت دن عبادت گزاروں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور فضل و کرم کے حصول کا بہترین موقع ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حاجیوں اور مسلمانوں کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسلامی اقدار کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کی توفیق دے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حج کا عظیم اجتماع امتِ مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرتا ہے، جبکہ محبت، ایثار اور باہمی تعاون ہی قومی ترقی اور خوشحالی کا اصل راز ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حج کی ان بابرکت ساعتوں میں پاکستان دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعاگو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو مضبوط کرے تاکہ انسانیت کی فلاح اور اجتماعی بھلائی کے لیے مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’حج مبارک‘ کہتے ہوئے امتِ مسلمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us