ایئر لائنز میں مسافروں کو مفت کھانا اور مشروبات کی فراہمی بند

Airlines stop providing free food and drinks to passengers
امریکا کی معروف فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز نے اپنی سروس پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے مختصر فاصلے کی پروازوں پر مسافروں کے لیے مفت کھانے اور مشروبات کی فراہمی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز نے یہ فیصلہ آپریشنل اخراجات میں کمی اور پروازوں کے دوران سروس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیا ہے۔ڈیلٹا ایئر لائنز کے مطابق وہ اپنے ان فلائٹ فوڈ اینڈ بیوریج سروس میں تبدیلیاں کر رہی ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 450 پروازوں، یعنی لگ بھگ 9 فیصد فلائٹس سے یہ سہولت ختم کی جا رہی ہے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 19 مئی سے بورڈ پر مشروبات کی سروس میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ پورے نیٹ ورک میں مسافروں کو یکساں تجربہ فراہم کیا جا سکے۔رواں موسمِ گرما میں جو مسافر ڈیلٹا ایئر لائنز کی مختصر پروازیں کریں گے، انہیں کھانے یا مشروبات کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق 349 میل یا اس سے کم فاصلے کی پروازوں پر مکمل طور پر کھانے اور مشروبات کی سروس بند کر دی جائے گی۔ ان روٹس میں لاس اینجلس سے سان فرانسسکو جیسے مقبول روٹس بھی شامل ہیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us