دورہ چین کے دوران ایلون مسک کی عجیب حرکات کی ویڈیو وائرل

Video of Elon Musk's strange behavior during his visit to China goes viral
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں دلچسپ حرکات کے باعث توجہ کا مہور بنے ہوئے ہیں، جن کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کی جانب سے دیئے گئے سرکاری عشائیے میں ایپل کے سربراہ ٹم کک سمیت کئی عالمی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے عشائیے کے دوران چہرے سے مختلف تاثرات دیے جن کی ویڈیو بعد میں اُنہوں نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیں۔

ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عشائیے کے بعد جہاں سب معروف شخصیات آپس میں رسمی اور غیر رسمی گفتگو میں مصروف نظر آئیں، وہیں ایلون اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور خود جا کر کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق چین میں عشائیے کے دوران مسک کی جانب معروف شخصیات کو ان کی جانب بڑھتے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us