آرٹیفشل انٹیلی جنس، پیوٹن کا بڑا اعلان

Artificial Intelligence, Putin's big announcement
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انٹرنیشنل آرٹیفشل انٹیلی جنس الائنس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔آستانہ میں یوریشین اکنامک فورم سے خطاب میں پیوٹن نے AI کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی AI اتحاد کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا روسی اقدام کا مقصد اے آئی میدان میں امریکی بالادستی کوچیلنج کرنا ہے نئے بین الاقوامی اتحاد میں دنیا کے متعدد ممالک کے کاروباری، سائنسی اور تعلیمی حلقوں کو یکجا کیا گیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ روس آئندہ سال خودمختار اےآئی ماڈلز اور انفرا اسٹرکچر پر گفتگو کیلئے انٹرنیشنل میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔بانی اراکین میں BRICS کے بنیادی ممالک شامل ہیں جو کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ ہیں جب کہ سربیا اور انڈونیشیا بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 20 سے 28 ممالک یا اداروں کی شرکت کی نشاندہی کی گئی ہے۔روس نے خود کو اس کوشش کے بنیادی رابطہ کار کے طور پر رکھا ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us