راجن پور ، مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی

Rajanpur, landowner allegedly cuts off cow's leg for entering corn crop
 راجن پور میں مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی۔پولیس کےمطابق زمیندار اور اس کے ملازمین کے خلاف تھانا کوٹ مٹھن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس کےعلاوہ جیکب آباد میں بھی گھر میں گھس آنے پر گدھے کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق گدھے کےمالک کی مدعیت میں ملزم کسان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر نے مردہ شیر کی کھال اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرلاہورریجن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ وائلڈ لائف کی ٹیم واقعے کا سراغ لگاکرملزمان کو گرفتار کرے گی۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us