New footage shows the moment a United Airlines plane collided with a light pole and a truck while landing at Newark Liberty International Airport.The Boeing 767 was traveling at about 160 mph when it made contact.Air traffic controllers say there was a hole in the side of… https://t.co/95QdBrihtK pic.twitter.com/m4BofEwB5d— Collin Rugg (@CollinRugg) May 5, 2026
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلائٹ نمبر 169 وینس، اٹلی سے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ رہی تھی طیارہ جب اپنی منزل کے قریب تھا تو اس کا نچلا حصہ اور ٹائر نیو جرسی ٹرن پائیک نامی شاہراہ پر موجود ایک بجلی کے کھمبے اور ٹریلر سے ٹکرا گئے۔ فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ یہ طیارہ بوئنگ 767-400 ماڈل کا تھا اور ٹکر کے باوجود پائلٹ اسے رن وے پر بحفاظت اتارنے میں کامیاب رہا خوش قسمتی سے طیارے میں سوار کسی بھی مسافر یا عملے کے رکن کو کوئی چوٹ نہیں آئی، البتہ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔
یونائیٹڈ ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی تکنیکی ٹیم جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے اور حفاظتی پروٹوکول کے تحت متعلقہ پرواز کے عملے کو فی الحال ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں ٹریلر کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جہاز سے ٹکرانے والا بجلی کا کھمبا وہاں سے گزرنے والی ایک جیپ پر بھی گرا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور وفاقی حکام نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تحقیقاتی ادارے کے اہلکار نیوآرک پہنچی گے ہیں تاکہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جا سکے اس سلسلے میں یونائیٹڈ ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر حکام کے حوالے کرے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔