روٹی لینے گیاامریکی شخص لاکھوں ڈالر سمیٹ لایا

American man who went to buy bread brought back millions of dollars
امریکہ میں بریڈ خریدنے کے لیے مارکیٹ گئے شخص نے لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا ہےریاست ساؤتھ کیرولائنا کے علاقے مِڈلینڈز سے تعلق رکھنے والا ایک شہری بریڈ خریدنے کے لیے گھر سے نکلا اور جہاں سٹور سے اس نے 10 ڈالر کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا۔ گھر پہنچ کر جب اس نے ٹکٹ کو اسکریچ کیا تو اس کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں، ٹکٹ پر 5 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ نکلا تھا۔

 خوش قسمت شہری نے اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ بالکل ناقابلِ یقین تھا۔  پہلے تو یقین ہی نہیں آیا کہ وہ صحیح دیکھ رہے ہیں، وہ بار بار صفر گن رہے تھے کہ کہیں غلطی تو نہیں ہو رہی۔  اس شخص نے بتایا کہ ابھی تک اس نے فیصلہ نہیں کیا کہ اتنی بڑی رقم کا کیا کرے گا، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ روٹی خریدنے کا یہ مختصر سا سفر اس کی زندگی کا سب سے منافع بخش سودا ثابت ہوا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us