ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ سے بیس فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آ گئی۔سندھ کے بجٹ میں ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کی تجویز ہے، اس کے علاوہ ایک سے 21 گریڈ تک کے ملازمین کا اسکیل روائیز کرنے کی بھی تجویزہے۔ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کا کنوینس الائونس دوگنا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، تاہم حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔