15 سالہ ویبھوو سوریاونشی کو بھارتی ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ، والدین کو بھی ساتھ رکھا جائیگا

Decision to include 15-year-old Vaibhav Suryavanshi in the Indian team, parents will also be kept along
بھارتی کرکٹ ٹیم میں 15 سالہ بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو شامل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ویبھو سوریا ونشی کے والدین سے سری لنکا اور برطانیہ کے دوروں پر ساتھ جانے کی درخواست کی ہے، بھارتی بورڈ نے والدین کو کھلاڑی کے ساتھ جانے کے لیے خصوصی استثنیٰ دیا ہے۔بھارتی بورڈ سوریا ونشی کے والدین کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویبھو سوریا ونشی ابھی بچوں میں شمار ہوتے ہیں اور سینئر ٹیم کو پہلی مرتبہ جوائن کر رہے ہیں۔ بھارتی آفیشلز کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو آرام دہ محسوس کرانے کے لیے والدین کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے ویبھو سوریا ونشی کو قومی ٹیم سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد ویبھو سوریا ونشی کو بھارت کی سینئر ٹیم اور بھارتی اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us