25 اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔گزشتہ ورز پشاور اور مظفرآباد میں ہونے والی قرعہ اندازی میں کئی افراد کروڑ پتی بن گئے جبکہ سینکڑوں افراد لاکھوں روپے جیتنے میں کامیاب رہے۔40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی مظفرآباد میں میں ہوئی، بانڈ نمبر 810678 رکھنے والے خوش نصیب شخص نے 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام جیتا۔
دوسرا انعام جو کہ 3کروڑ روپے فی کس تھا ، اس طرح تین خوش نصیب افراد بھی کروڑ پتی بن گئے ، بانڈ نمبر 159467، 855955 اور 954286 تیسرا انعام جیتنے میں کامیاب رہے۔660 افراد کے نام فی کس 5 لاکھ روپے رہے، کامیاب ہونے والے تمام افراد کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
25 ہزار روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوئی، قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 009663 اور 845124 رکھنے والے افراد نے پہلا انعام جیتا جو کہ 3،3 کروڑ روپے فی کس تھا۔دوسرا انعام پانچ افراد کے نام رہا جن کے بانڈ نمبر 187375، 216012، 583887، 747225 اور 763842 ہیں۔ ہر فرد کو ایک ایک کروڑ روپے انعامی رقم ملے گی۔اس کے علاوہ 700 افراد کو 3 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔