قدرت کا کرشمہ: وینزویلا میں ٹنوں ملبے تلے دبی نومولود بچی 3 روز بعد زندہ مل گئی

Miracle of nature: Newborn girl found alive after 3 days buried under tons of rubble in Venezuela
وینزویلا میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے تین دن بعد ٹنوں ملبے تلے دبی نومولود بچی زندہ مل گئی۔وینزویلا میں تین روز قبل 40 سیکنڈ کے وقفے سے دو تباہ کن زلزلوں نے ایسی تباہی مچائی کہ اب تک 1500 کے قریب اموات سامنے آ چکی ہیں، ہزاروں زخمی جب کہ 70 ہزار کے قریب لاپتہ ہیں۔مگر جس کو اللہ رکھے، اسے کون چکھے کے مصداق ٹنوں ملبے تلے دبی نومولود بچی تین دن بعد زندہ ملی، جس کو زندہ دیکھ کر امدادی ٹیموں کے کارکن بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں کا زلزلے سے شدید متاثرہ علاقے میں ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تلاش کے دوران ہی عملے کو ملبے کے نیچے سے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔امدادی کارکنوں کے مطابق انہوں نے آواز کی سمت کا تعین کرکے اس جگہ سے انتہائی محتاط طریقے سے کنکریٹ اورملبہ ہٹایا تو اس کے نیچے نومولود بچی زندہ حالت میں موجود تھی۔عملے نے بچی کو بحفاظت باہر نکال ہے، بچی کو جیسے ہی ملبے سے زندہ باہر نکالا گیا تو وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں نے خوشی میں نعرے لگائے۔


والدین اور رشتہ داروں نے ننھی کلی کو سینے سے لگا کر شکر ادا کیا، اس موقع پر والدین اور رشتے داروں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے جب کہ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود افراد کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت مستحکم ہے۔اس جذباتی منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین بچی کے زندہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us