پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

PIA has issued a new order for air hostesses
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے فضائی میزبانوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں (ایئر ہوسٹس)کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فضائی میزبانوں کے پرسنل لگیج میں سگریٹ، سگار اور تمباکو لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پروازوں، ہوٹل قیام اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 نئی پابندی سے عادی سگریٹ نوش کریو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے عملے کو نئی پالیسی پر لازمی عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی پر کریو کو فوری معطل اور انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ کسٹمز قوانین کے مطابق کریو کو مخصوص تعداد میں سگریٹ رکھنے کی اجازت ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us