کلمہ طیبہ کے احترام میں فیفا نے سعودی پرچم کے لیے الگ پروٹوکول اختیار کر لیا

FIFA adopts separate protocol for Saudi flag out of respect for the Holy Quran
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک میچ سے قبل سعودی عرب کے قومی پرچم کی منفرد انداز میں نمائش نے شائقین اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کر لی۔عموماً فیفا کے میچوں سے پہلے شریک ممالک کے جھنڈے میدان میں پھیلا کر پیش کیے جاتے ہیں، لیکن سعودی عرب کے پرچم کے معاملے میں مختلف طریقہ اختیار کیا گیا۔ منتظمین نے سعودی پرچم کو زمین پر بچھانے کے بجائے ایک بلند اور نمایاں مقام پر آویزاں رکھا۔

اس فیصلے کی بنیادی وجہ سعودی پرچم پر درج کلمہ طیبہ ہے، جو اسلامی عقیدے میں انتہائی مقدس حیثیت رکھتا ہے۔ سعودی عرب میں مذہبی اور ثقافتی روایات کے مطابق ایسے پرچم کو زمین پر رکھنے یا کسی ایسے انداز میں استعمال کرنے سے گریز کیا جاتا ہے جس سے بے ادبی کا تاثر پیدا ہو۔اسی حساسیت اور احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے سعودی پرچم کے لیے خصوصی انتظامات کیے تاکہ اس کی مذہبی اہمیت اور تقدس برقرار رکھا جا سکے۔اس منفرد پیشکش کو عالمی سطح پر سراہا گیا اور اسے مختلف ثقافتوں اور مذہبی اقدار کے احترام کی ایک مثال قرار دیا گیا۔

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us