تہران اور دبئی کے درمیان پروازیں یکم جولائی سے بحال، ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اعلان

Flights between Tehran and Dubai to resume from July 1, Iranian Civil Aviation Authority announces
تہران، ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور دبئی کے درمیان فضائی پروازیں یکم جولائی سے دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔اتھارٹی کے مطابق دونوں شہروں کے درمیان پروازوں کی بحالی کا فیصلہ فضائی آپریشن اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور ایئرلائنز کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ پروازوں کا آغاز مقررہ تاریخ سے بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن بنایا جا سکے۔

ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کے اوقات اور شیڈول کی تصدیق ضرور کرلیں کیونکہ ابتدائی مرحلے میں کچھ پروازوں کے اوقات میں معمولی ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔حکام کے مطابق فضائی آپریشن کو مرحلہ وار مکمل معمول پر لایا جائے گا اور مسافروں کی سہولت، حفاظت اور بین الاقوامی سفری روابط کی بحالی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہےپروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سیاحتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us