شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

Citizen shows bravery, averts major accident, video goes viral
ترکیہ میں شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بیکری ملازم نے پک اپ ٹرک میں چھلانگ لگا کر اسے روکا جس کی ویڈیو قریب لگے سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک پیچھے کی جانب جارہا ہے شہری فوری اس میں چھلانگ لگاتا ہے اور روک لیتا ہے جس کے سبب بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ترک شہری گاڑی کو چند میٹر کے فاصلے پر روک لیتا ہے اس سے قبل کہ وہ کاروں، راہگیروں یا قریبی عمارتوں سے ٹکراتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پک اپ ٹرک کو ہینڈ بریک لگائے بغیر چھوڑ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پیچھے کی جانب جارہا تھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہوگئی اور لوگ بیکری ملازم کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔اس شخص کی شناخت ابھی تک سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی ہے اور حکام نے واقعے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی نہیں دی ہے۔ 



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us