راولپنڈی؛ ڈیڑھ سالہ بچی پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم ملزم گردن پر چھری مار کر فرار

Rawalpindi; Murderous attack on a one and a half year old girl, unknown accused stabbed her in the neck and escaped
تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر دل دہہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم گلی میں کھیلتی ڈیڑھ سالہ بچی کی گردن چھری سے کاٹ کر شدید زخمی کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے سخت نوٹس لینے پر پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاتھانہ دھمیال میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار جواد الحسن کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ گلی نمبر 6 گرجا روڈ پر ڈیڑھ سالہ بچی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچا تو پتا چلا کہ ڈیڑھ سالہ چھوٹی بچی ایمن فاطمہ گردن پر چھری کے وار سے شدید زخمی ہوئی ہے۔

درج مقدمے میں بتایا گیا کہ مزید پتہ کرنے پر پتا چلا کہ کسی نامعلوم شخص نے بچی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کرنے کے لیے گردن پرچھری سے وار کیا جس کے باعث بچی شدید زخمی ہوگئی، بچی کوعلاج کے لیے ڈسڑکٹ اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی جانچ پڑتال میں معلوم ہوا ہے کہ بچی کے والدین حیات ہیں، بچی کھیلتے ہوئے گھرسے باہر نکلی تھی کہ نامعلوم ملزم نے زخمی کیاپولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم ملزم کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے، جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us