فیفا ورلڈکپ ، امریکی سرزمین پر ایران کے ترانے اور پرچم نے ماحول گرما دیا

FIFA World Cup: Iran's anthem and flag warm up the atmosphere on American soil
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی سرزمین پر ایرانی قومی ترانے کی گونج اور اسٹیڈیم میں لہراتے پرچموں نے ایرانی سپورٹرز کا جوش و جذبہ بڑھا دیا۔گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم ایونٹ میں نیوزی لینڈ  کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے لاس اینجلس کے میدان میں اتری تو منظر دیکھنے کے قابل تھا۔

میچ شروع ہوتے ہی اسٹیڈیم میں ایرانی قومی ترانے کی گونج سنائی دی اور سرکاری پرچم لہرایا گیا، جس سے ایرانی سپورٹرز کا جوش دیدنی ہو گیا اور انہوں نے اپنی ٹیم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے اس منظر نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی کافی توجہ حاصل کی اور مختلف ردِعمل سامنے آئے۔واضح رہے کہ ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ 2-2  گول سے برابر ہوا تھا۔ 



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us