حج کے دوران اداکارہ جویریہ سعود کیساتھ کیا حیران کن واقعہ پیش آیا؟

What surprising incident happened to actress Javeria Saud during Hajj?
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے حج کے دوران پیش آنے والا ایک روحانی اور غیر معمولی واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا۔جویریہ سعود اور ان کے شوہر، اداکار سعود قاسمی نے 2022 میں فریضۂ حج ادا کیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق اس مقدس سفر کے دوران ان کے ساتھ ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب ان کے ہاتھوں سے بغیر کسی عطر کے تیز خوشبو آنے لگی۔

انہوں نے بتایا کہ احرام کی حالت میں ہونے کے باعث وہ پریشان ہو گئیں اور اپنے ساتھ موجود ایک بزرگ خاتون سے اس بارے میں رہنمائی لی۔ خاتون کے مشورے پر انہوں نے کئی مرتبہ صابن سے ہاتھ دھوئے، مگر خوشبو ختم نہ ہوئی۔جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون نے انہیں اس واقعے کو خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

تاہم بعد میں قافلے کے دیگر افراد کو بھی اس کا علم ہو گیا اور خواتین آ آ کر ان کے ہاتھ سے خوشبو سونگھتی رہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ خوشبو مسلسل تین دن تک ان کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے آتی رہی اور پھر خود بخود ختم ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک ٹی وی شو میں اس واقعے کا ذکر کرنے پر موجود عالم دین نے اسے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت قرار دیا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us