ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے

Iranian President Masoud Peshkeshian arrives in Pakistan

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔ایرانی صدر کا استقبال کرنے والوں میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے۔


مہمان صدر نے پاکستانی قیادت کے ساتھ والہانہ انداز میں مصافحہ کیا۔صدر مسعود پزشکیان کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے بھی سلامی دی۔پاکستان آمد پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمان صدر مسعود پزشکیان کو پھول پیش کیے جب کہ انہوں نے ہاتھ ہلا کر بچوں کے خیر مقدمی نعروں کا جواب دیا۔ایرانی صدر کی آمد سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور ایرانی سفیر نے عباس عراقچی کا استقبال کیا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us