پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مرحوم منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے ہزارہا تلامذہ اندرون، بیرون ملک خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔
مرحوم عرصہ 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ادا کی جائے گی۔