تصویری پہلیاں صارفین کو بہت پسند آتی ہیں اور ذہنی آزمائش کےلیے ان کا جواب بھی فوری تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ہم نے یہاں ایک ایسی ہی تصویر دی ہے جس کا جواب تیز نظروں والے فوری دے سکتے ہیں۔ تصویر کو غور سے دیکھیے اور بتایئے کہ اس میں کتنی بلیاں موجود ہیں؟آپ کی ذہانت کا امتحان لینے کےلیے صرف پندرہ سیکنڈ ہیں۔
اگر آپ پندرہ سیکنڈ سے بھی پہلے تمام بلیاں ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یقیناً آپ کی نظریں اور دماغ تیز ہے۔کیا آپ نے صحیح تعداد دیکھ لی؟اگر نہیں تو ہم یہاں آپ کو جواب بھی بتا دیتے ہیں۔
تصویر میں سات بلیاں موجود ہیں، جن کی نشاندہی سرخ دائرے سے کردی گئی ہے۔سچ سچ بتایئے آپ میں سے کتنوں نے درست جواب دیا تھا؟