وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں بہت بڑا اضافہ

Huge increase in Chief Minister Sohail Afridi's discretionary fund
خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا صوبے کے اگلے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے 780 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلیٰ کے پی کے لیے صوابدیدی فنڈ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 26-2025 میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کے لیے 50 کروڑ روپے مختص تھے اور حالیہ اضافہ موجودہ فنڈ سے 780 فیصد زیادہ ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us