#فيديو | بثّت القيادة العامة لـ #شرطة_أبوظبي، بالتعاون مع مركز المتابعة والتحكم، وضمن مبادرة " لكم التعليق "، مقطع فيديو لحوادث مرورية وقعت نتيجة الانحراف المفاجئ وعدم الالتزام بخط السير الإلزامي، وذلك ضمن جهودها المستمرة لتعزيز الوعي المروري والارتقاء بمستويات السلامة على الطرق،… pic.twitter.com/HvgxR3eRup
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) June 5, 2026
جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند ڈرائیوروں کی غیر ذمے دارانہ لین تبدیلی نے نہ صرف گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم ریاست میں اسمارٹ روڈ سیفٹی کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو خطرناک ڈرائیونگ عادات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ٹریفک اینڈ سیکیورٹی پٹرولز ڈائریکٹوریٹ نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مقررہ لین میں رہیں۔
اچانک لین تبدیل کرنے سے گریز کریں اور اوورٹیک یا لین تبدیل کرنے سے قبل مکمل طور پر اطمینان کر لیں کہ راستہ محفوظ ہے۔حکام نے خبردار کیا کہ بغیر اشارے اور احتیاط کے گاڑی موڑنا ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان، زخمی ہونے کے واقعات اور بھاری مالی خسارہ بھی ہو سکتا ہےپولیس کے مطابق لین ڈسپلن محفوظ ڈرائیونگ کا بنیادی اصول ہے، جو خاص طور پر تیز رفتار شاہراہوں اور مصروف سڑکوں پر ٹریفک کے بہتر بہاؤ اور حادثات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔