شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے ، ایرانی آرمی چیف

The killers of martyred Ayatollah Khamenei will not be able to escape their fate, says Iranian Army Chief
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں کا تعاقب کیا جائے گا ، وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر ایران کی مسلح افواج پوری ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ گامزن رہیں گی۔جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

قبل ازیں گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید رہبر اعلیٰ کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کریں گے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شہید رہبر اعلیٰ نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، قومی خودمختاری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ حکومت شہداء کے مشن کی تکمیل اور شہید رہبر اعلیٰ کے افکار و اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

دوسری جانب قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے کہا کہ شہید رہبر اعلیٰ نے عوام کی فلاح، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے غیر معمولی جدوجہد کی، ان کے نظریات آئندہ نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا ذریعہ رہیں گے۔علاوہ ازیں ایران کے نائب صدر نے بھی شہید رہبر اعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایات پر عمل کرنا ہر ذمہ دار عہدیدار اور شہری کی ذمہ داری ہے۔ایرانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us