فیفا کا ورلڈکپ کے فاتحین کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی بار قیمتی انگوٹھی بھی دینے کا اعلان

FIFA announces that for the first time, World Cup winners will be awarded a valuable ring along with the trophy and gold medals.
 فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کے فاتح کو پہلی بار روایتی ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ خصوصی چیمپئن شپ رنگز (انگوٹھیاں) بھی پیش کی جائیں گی۔فیفا کے مطابق یہ کسی بھی فیفا مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ فاتح ٹیم کو امریکی کھیلوں کی معروف روایت کے مطابق خصوصی چیمپئن شپ رنگز دی جائیں گی جبکہ ورلڈ کپ کی مناسبت سے تیار کردہ ان رنگز کی مجموعی تعداد 2026ء ہوگی۔

 فیفا کا کہنا ہے کہ ان میں سے 30 رنگز فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مخصوص ہوں گی، جبکہ باقی 1996ء رنگزدنیا بھر کے شائقین کے لیے آفیشل لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر فروخت کی جائیں گی۔ فیفا کے مطابق ہر رنگ کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ڈیزائن ہوگا جبکہ دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت نمایاں کی جائے گی۔ہر رنگ منفرد نمبر، سرٹیفکیٹ آف آتھنٹیسٹی اور متعلقہ کھلاڑی کے مطابق خصوصی سائز کے ساتھ تیار کی جائے گی۔
 فیفا کا ورلڈکپ کے فاتحین کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی بار قیمتی انگوٹھی بھی دینے کا اعلان

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فائنل کے فوراً بعد فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری طور پر عارضی رنگز دی جائیں گی جبکہ فاتح ٹیم کے لیے تیار کی جانے والی تمام 30 مستقل رنگز بعد ازاں تمام نکات مکمل کر کے ایک خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں اسپین اورارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔








اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us