سندھ کے علاقے گھارو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے اپنے والد پر تیز دھار آلے سے حملہ کردی۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیاپولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
