معروف موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Renowned musician Waqar Ali diagnosed with lung cancer; appeals to fans for prayers.

پاکستان کے معروف موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔وقار علی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ حال ہی میں انہیں اسٹیج فور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے زندگی کا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن میں ایمان اور حوصلے کیساتھ ہر دن گزار رہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ کہ اس نوعیت کی خبر شیئر کرنا آسان نہیں لیکن وہ ان تمام لوگوں کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھتے ہیں جو برسوں سے ان کے سفر کا حصہ رہے ہیں اور انہیں محبت اور حمایت سے نوازتے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موسیقی ہمیشہ سے لوگوں کے ساتھ رابطے کا ذریعہ رہی ہے، اپنے کام کے ذریعے مداحوں سے ملنے والی محبت ان کے لیے ناقابلِ بیان ہے۔وقار علی نے اپنے پیغام میں مداحوں سے خصوصی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اگرچہ انہیں مستقبل کے بارے میں معلوم نہیں کہ آگے کیا ہو گا تاہم انہیں دعاؤں کی طاقت، ایمان کی قوت اور لوگوں کی نیک تمناؤں پر یقین ہے۔


معروف موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل


دوسری جانب پاکستانی سنیما نے وقار علی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمت اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔وقار علی پاکستان کی موسیقی کی صنعت کا ایک معروف نام ہیں۔ وہ گلوکار، موسیقار اور میوزک پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ گلوکاری اور میوزک پروڈکشن میں بھی کام کیاوقار علی معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی کے چھوٹے بھائی ہیں اور موسیقی سے وابستہ خاندان میں پرورش پانے کے باعث انہیں اس شعبے سے ابتدا ہی سے گہری وابستگی رہی ان کے والد شفقت حسین کلاسیکی موسیقی سے وابستہ تھے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us