مسافر طیارہ بڑے طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے

A Yemenia Airways plane narrowly avoided a major accident; the cockpit windshield shattered due to severe hail.

یمن سے اردن جانے والی یمنی ایئر ویز کی مسافر پرواز دورانِ سفر شدید طوفان اور ژالہ باری کی زد میں آگئی، جس کے باعث طیارے کے اگلے حصے اور کاک پٹ کے شیشوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم پائلٹ کی مہارت کے باعث طیارے کو اردن کے دارالحکومت عمان کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یمنی ایئر ویز کی پرواز آئی وائی 648 نے عدن کے ہوائی اڈے سے عمان کے لیے اڑان بھری تھی۔ دورانِ پرواز خراب موسم، تیز ہواؤں اور شدید ژالہ باری نے پرواز کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا۔


شدید ژالہ باری کے باعث ایئربس اے 320 طیارے کے اگلے حصے اور کاک پٹ کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا، تاہم پائلٹ اور عملے نے جہاز پر کنٹرول برقرار رکھا اور اسے بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ایئرلائن کے ترجمان حاتم الشعابی کے مطابق واقعے میں طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت متاثرہ طیارے کو عمان کے ہوائی اڈے پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے تاکہ اس کا مکمل معائنہ اور ضروری مرمت کی جا سکے۔

یمنی ایئر ویز کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، شدید ژالہ باری سے کاک پٹ کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی

ترجمان نے مزید بتایا کہ عمان سے عدن جانے والے مسافروں کی روانگی کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ سفر میں مزید تاخیر سے بچا جا سکے۔واقعے نے ایک بار پھر خراب موسمی حالات میں فضائی سفر کے دوران پیش آنے والے خطرات اور پائلٹوں کی مہارت کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ 



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us