مدرسے کا 12 سالہ طالبعلم قاری کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

12-year-old seminary student dies following alleged abuse by a Qari

باجوڑ کے علاقے قذافی بانڈگئی میں مدرسیکا 12 سالہ طالب علم قاری کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کر کے فرار ہونے والے ملزم قاری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند نے کہا ہے کہ معصوم بچے کی موت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
 
پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل میرٹ پر کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us