بہاولنگر میں دلخراش واقعہ: آوارہ کتے12سالہ طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق

Heart-wrenching incident in Bahawalnagar: Stray dogs mauled a 12-year-old schoolgirl; she died on the spot after suffering in agony.

پنجاب کے شہر بہاولنگر منڈی مدرسہ کے نواحی علاقے عاکوکا ہٹھاڑ، بستی یاسین کا میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں درجن سے زائد آوارہ کتوں نے 12 سالہ طالبہ کو گھیر کر نوچ ڈالا۔طالبہ ریحانہ مدرسے میں پڑھنے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا،  آوارہ کتوں کے حملے میں طالبہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ درجن سے زائد آوارہ کتوں نے معصوم بچی کو گھیر لیا اور بری طرح بھنبھوڑ کر نوچ نوچ کر کھاتے رہے، طالبہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us