امریکی ایئرلائن کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے

Two American Airlines planes collided.

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کے روز پرواز کے لیے رن وے کی جانب بڑھتے ہوئے امریکن ایئرلائنز کے دو مسافر طیاروں کے پر آپس میں ٹکرا گئے، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔امریکا کی وفاقی ہوا بازی انتظامیہ یعنی ایف اے اے کے بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً 5 بج کر 10 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب امریکن ایئرلائنز کی پرواز 638 نے روانگی کے لیے ٹیکسی کرتے ہوئے پرواز 2152 کے پر کو ٹکر مار دی۔امریکن ایئرلائنز نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دونوں بوئنگ 737-800 طیاروں کے پروں کے کنارے آپس میں ٹکرائے ہیں، جس کے بعد دونوں طیاروں کو واپس گیٹ پر لایا گیا اور دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں کے معائنے کے لیے انہیں سروس سے ہٹا دیا گیا ہے۔


امریکی ایئرلائن کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے

ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی آڈیو ریکارڈنگ میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہوائی اڈے کے رن وے پر دو بوئنگ 737 طیاروں کے پر آپس میں ٹکرا گئے ہیں، جس کے بعد کنٹرولرز نے ہنگامی امدادی اور فائر بریگیڈ عملے کو طیاروں کے قریب پہنچنے کی ہدایت کی اور طیاروں کو واپس گیٹ پر جانے کا کہا۔شکاگو کے اوہیئر ایئرپورٹ جانے والی پرواز 2152 کے ایک مسافر نے بی بی سی کو بتایا کہ روانگی سے قبل ٹیکسی کرنے کے دوران انہیں طیارے کے دائیں جانب ایک زور دار جھٹکا محسوس ہوا، جبکہ دوسرا طیارہ پرواز 638 ڈیلس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ جا رہا تھا۔

امریکی ایئرلائن کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے

مسافر کے مطابق تصادم کے وقت طیارہ بری طرح ہلا اور کیبن کے اندر مسافروں کی خوفزدہ آوازیں سنائی دیں، تاہم یہ لمحہ تناؤ بھرا ہونے کے باوجود کوئی مسافر زخمی ہوتا دکھائی نہیں دیامسافر نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو زمین پر طیارے کا ایک ٹکڑا پڑا دکھائی دیا جو طیارے کے پر کا سرا لگ رہا تھا، جبکہ دوسرے طیارے کا پر ان کے طیارے کے پر کے اوپر آیا ہوا تھا۔مسافروں کے مطابق جب طیارہ واپس گیٹ کی طرف جا رہا تھا تو انہوں نے ایک ٹرک کو زمین پر گرا ہوا ٹکڑا اٹھاتے ہوئے دیکھا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ اسی ہوائی اڈے پر پیش آیا ہے جہاں جنوری 2025 میں امریکن ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے اور امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں ہونے والے خوفناک تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


اس حادثے میں مسافر طیارے میں سوار 64 افراد اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تین اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے، جب کینساس کے شہر وچیٹا سے آنے والا طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومیک میں جا گرا تھا۔بعد ازاں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہیلی کاپٹر کو بلندی سے متعلق غلط ڈیٹا موصول ہو رہا تھا جس کی وجہ سے وہ مقررہ حد سے زیادہ بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ واشنگٹن ڈی سی کے دو ہوائی اڈوں میں سے نسبتاً چھوٹا ہوائی اڈہ ہے جو زیادہ تر اندرون ملک پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہ امریکی دارالحکومت، وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کے بالکل قریب واقع ہے۔بی بی سی کے امریکی نیوز پارٹنر سی بی ایس نیوز کے مطابق رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ وہ ریگن ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹر کی آزمائشی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جنہیں گزشتہ سال کے حادثے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us